Our Blog

Nazm of Promised Messiah a.s

کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال
دل میں اُٹھتا ہے مرے سَو سَو اُبال
ابن مریم مر گیا حق کی قسم
داخل جنت ہوا وہ محترم
مارتا ہے اُس کو فرقاں سر بسر
اس کے مر جانے کی دیتا ہے خبر
وہ نہیں باہر رہا اموات سے
ہو گیا ثابت یہ تیس آیات سے
اے عزیزو سوچ کر دیکھو ذرا
موت سے بچتا کوئی دیکھا بھلا
یہ تو رہنے کا نہیں پیارو مکاں
چل بسے سب انبیاء و راستاں
کیوں بنایا اس کو باشان ِ کبیر
غیب دان و خالق و حیّ و قدیر
مر گئے سب پر وہ مرنے سے بچا
اب تلک آئی نہیں اس پر فنا
(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ513)

nazm

No comments:

Post a Comment

Death of JEsus Demo Designed by Templateism | MyBloggerLab | Published By Gooyaabi Templates Copyright © 2014

Theme images by richcano. Powered by Blogger.